ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کا تحصیل تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کا تحصیل تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ

فیصل آباد(اعجاز گل)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے تحصیل تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا اورمختلف سرکاری اداروں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے بلال شہید پارک تاندلیانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے پارک کی خوبصورتی، شجرکاری،صفائی اور شہریوں کے لئے دستیاب تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے واسا کے جاری منصوبے کا بھی معائنہ کیا متعلقہ افسران نے منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کے دفتر کا دورہ کر کے انتظامی امور، سروس ڈیلیوری اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سہولت بازار کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔شیرازہ پتن میں بنیادی مرکز صحت کی انسپکشن،صحت کی دستیاب سہولیات دیکھیں۔شیرازہ پتن کے مقام پر دریائے روای کا دورہ کرکے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور شفاف،مؤثر اور بروقت سروس ڈیلیوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فیصل آباد عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔


0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں