ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں میں شفافیت کی جانچ پڑتال کے لئے اعلی سطحی تحقیقات کرانے کا فیصلہ
فیصل آباد(پ ر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات
پرڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس اور پنجاب
ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں میں شفافیت کی جانچ پڑتال کے لئے اعلی سطحی تحقیقات
کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحقیقات شفاف،غیر جانبدار اور میرٹ پر ہوگی۔یہ بات کمشنر فیصل
آباد عمران حامد شیخ نے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب/پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب
ڈویلپمنٹ پروگرام شاہ زمان لک، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور سابق
ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کے ہمراہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ کرکے دکانداروں سے
ملاقات،مسائل دریافت اور ان کے ازالہ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہی۔کمشنر نے کہا
کہ تعمیراتی میٹریل کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کرائی جائے گی اور تعمیراتی عمل میں ناقص میٹریل
استعمال ہونے کی تصدیق پر متعلقین کے خلاف محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا
کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر زیرو ٹالرنس اور عوامی بہبود کے ترقیاتی منصوبوں
میں اعلی تعمیراتی معیار ترجیح ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ریکارڈ بارش کے بعد بازار میں
نصب متاثرہ شیڈز کی فوری مرمت وبحالی کا حکم دیا۔انہوں نے صدر بازار/کمیٹی بازار میں
جاکر صورتحال کا تفصیلی مشاہدہ کیا
اوربارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور مزید
ٹھوس انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ کو پراجیکٹس
کو شکایت فری بنانے کی ہدایت،مقامی دکانداروں اور سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے کی
تاکید کی۔موقع پر موجود دکانداروں اور شہریوں نے مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی پر
تالیاں بجا کر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ اداکیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں