اوزان و پیمائش کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں 100 سے زائد سچا کنڈے نصب
فیصل آباد(جواد شیرازی)محکمہ انڈسٹریز کی طرف سے صارفین
کے حقوق کے تحفظ اور اوزان و پیمائش کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں 100 سے زائد
سچا کنڈے نصب اور موثر انسپکشن کا عمل جاری ہے۔اس ضمن میں ڈی او انڈسٹریز محمد
عرفان اور ان کی ٹیموں نے مارکیٹوں،بازاروں،دکانوں،بیکریوں اور پٹرول پمپس کا دورہ
کرکے وزن و پیمائش کے آلات چیک کئے اور غیر معیاری پیمائش،ناقص آلات کے استعمال
اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈی او انڈسٹریز نے
دکانداروں سے کہا کہ وہ منظور شدہ اور درست وزن وپیمائش کے آلات استعمال کریں تاکہ
صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کو یقینی
بنانے کے لئے انسپکشن کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں